27 اکتوبر 2020 - 19:45
توہین آمیز خاکوں کی اشاعت اور فرانسیسی صدر کی شان رسالت میں گستاخی

آغا حسن نے کہا کہ دشمنان اسلام کی روز افزوں فتنہ پروازیوں اور شان رسالت میں گستاخیوں کے تسلسل کے خلاف مسلمانوں کے ردعمل کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم نبی اکرمؐ کی ذات اقدس کے ساتھ اپنی عشق و عقیدت کا عملی سطح پر زیادہ سے زیادہ مظاہرہ کریں

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سرینگر/فرانس میں توہین آمیز خاکوں کی متواتر اشاعت اور فرانسیسی صدر کی طرف سے پیغمبر اسلامؐ کی شان اقدس میں گستاخانہ اور غلیظ زبان پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے ان مذموم حرکات کو عالمی سطح پر اسلام دشمن قوتوں کی طرف سے جاری اسلامو فوبیا کی ایک بدترین کڑی سے تعبیر کیا۔ اسلام اور مسلمانوں سے متعلق فرانسیسی صدر کے دشمنانہ جذبات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے آغا حسن نے کہا کہ پیغمبر اسلامؐ کی ذات اقدس کے ساتھ عشق و عقیدت ہر مسلمان کے ایمان و عقیدے کا بنیادی جز ہے اور فرانسیسی صدر نے نہ صرف دنیا کے کروڑوں مسلمانوں کے دینی جذبات مجروح کیا ہے بلکہ دین اسلام سے اپنی قلبی دشمنی اور احترام بین المذاہب کے عالمی اصولوں کی بیخ کنی کا واضح مظاہرہ کیا۔

آغا حسن نے کہا کہ دشمنان اسلام کی روز افزوں فتنہ پروازیوں اور شان رسالت میں گستاخیوں کے تسلسل کے خلاف مسلمانوں کے ردعمل کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم نبی اکرمؐ کی ذات اقدس کے ساتھ اپنی عشق و عقیدت کا عملی سطح پر زیادہ سے زیادہ مظاہرہ کریں اور مسلمان ممالک کی حکومتوں کا یہ دینی و ملی فریضہ ہے کہ وہ اسلامو فوبیا کو پروان چڑھانے والے ممالک کے خلاف موثر آواز بلند کریں اور اس رجحان کے سدباب کیلئے ضروری اقدام کریں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲